بلال سعید ، صبا قمر : مسجد میں شوٹنگ کی تحقیقات

لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اسے مسجد کی بے حرمتی قرار دے رہے ہیں البتہ بلال سعید اور صبا قمر نے گانے قبول ہے کہ شوٹنگ پر وضاحت کے ساتھ ساتھ معافی بھی مانگی ہے۔

بلال سعید نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان میں بتایا کہ یہ قبول کا ٹیزر اور میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے، اس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا، اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔

View this post on Instagram

"قبول" کا ٹیزر پیش خدمت ہے. یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔ یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے ، فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں۔ اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں-ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کےلیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ بی ٹی ایس کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئ ہے وہ ’قبول‘ کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا جس میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعدخوشی سے دکھایا گیا تھا۔ اس کے باوجود اگر ہم نے انجانےمیں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم تہء دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔ محبت اور امن! # اگست 11 کوقبول مکمل ویڈیو ریلیز ہو رہی ہے. Presenting the "Qubool" teaser?? This is also the only sequence that was shot at the historical Wazir Khan Mosque. It’s a prologue to the music video featuring a Nikah scene. It was neither shot with any sort of playback music nor has it been edited to the music track, the adminstration of the Mosque was also present at the time of shoot and they are witness that no music was played there. Further the full video comes out on 11th of August. Please watch the video before you guys jump to conclusions. And understand that we all are on the same page. We love and respect our religion as much as all of you and would never even think of doing anything to disrespect it. The BTS video that's been circulated on social media was just a circular movement to click stills for the poster of ‘Qabool’ depicting a happily married couple right after their Nikah. Despite this if we have unknowingly hurt anyone’s sentiments we apologise to you all with all our heart. Love & Peace! #Qubool releasing on 11th of August! #bilalsaeed #sabaqamar #masjid

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

بلال سعید کے مطابق فلم بندی کے وقت مسجد انتظامیہ موجود تھی ، پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے، کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ویڈیو دیکھی جائے، بلال سعید نے لکھا کہ وہ اسلام کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ قبول کے پوسٹر کیلئے ایک کلک میں شادی شدہ جوڑے کو نکاح پر خوش ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی بتایا کہ اس میں موسیقی شامل نہیں اور اگر اس سے کسی کو تکلیف ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بلال سعید اور صبا قمر کی وضاحت سے مطمئن نہیں اور دونوں پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

صارفین نے مسجد کے غلط استمعال پر حکومت سے ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔

تنقید زیادہ بڑھی تو ترجمان پنجاب حکومت نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، ملوث افراد اور این او سی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو