سکینہ سموں ، روبینہ اور واسع کو بھی کورونا

فروہ شمشاد

معروف ادکارہ سکینہ سموں ، روبینہ اشرف اور اداکار و میزبان واسع چوہدری کورونا بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر پر زیر علاج ہیں۔ انھیں اسپتال منتقل کئے جانے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو درست نہیں۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ روبینہ اشرف کو آئی سو یو منتقل کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ہمایوں سعید، ماہرہ خان، منشا پاشا اور دیگر شوبز شخصیات نے ٹوئٹر پیغامات دیئے ہیں اور روبینہ اشرف کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ٹی وی کی ایک اور معروف اداکارہ سکینہ سموں بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

ادکار اور میزبان واسع چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ قرنطینہ میں ہیں۔ اہلخانہ کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، واسع چوہدری کے مطابق انھوں نے ملنے والوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرالیں اور اگر ضرورت ہوتو خود کو الگ تھلگ کرلیں۔

اس سے پہلے ٹی وی میزبان ندا یاسر ، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ادکار نوید رضا کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو