سلیم ملک نے کرکٹ بورڈ کو جواب جمع کرادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے  کرکٹ بورڈ کو سوالنامے کا جواب جمع کرادیا ہے۔

سابق بیٹسمین سلیم ملک کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انھوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب جمع کرائے، سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو میں پی سی بی کے اسکرپٹ کو جھوٹ قرار دیا اور بتایا کہ انھوں نے تفصیلی جواب دے دیا ہے۔

سلیم ملک نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ بورڈ بھی 15 دن میں جواب دے گا اور جلد یہ معاملہ ختم ہوجائے گا۔

سابق کپتان نے ایک سوال پر کہا کہ لگتا ہے عمرا کمل کو سخت سزا دے دی گئی ہے۔ سلیم ملک نے کچھ روز پہلے فکسنگ سے متعلق راز فاش کرنے کی حامی بھر کر قوم سے معافی مانگی تھی اور کرکٹ میں واپسی کا موقع دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو