سعودیہ: زیارات کی کوشش پر 936 افراد گرفتار

ویب ڈیسک

سعودی حکام نے اجازت کے بغیر مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش پر 936 افراد کو گرفتار کرلیا۔

حج سیکیورٹی فورسز کمانڈ کے ترجمان نے بتایا کہ بغیر اجازت مقدس مقامات کی زیارت کی اجازت نہیں ، حکومت نے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پہلے ہی جرمانے کا اعلان کردیا تھا اور اب ضروری ایکشن لیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق تمام افراد کو مقدس مقامات میں داخلے سے پہلے گرفتار کیا گیا اور ان واقعات کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی (بلااجازت مقدس مقامات میں داخلے) پر 10 ہزار ریال تک جرمانے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دوگنا کیا جاسکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو