سعودی عرب نے پیسے نہیں مانگے ، شاہ محمود

محمد عثمان

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات پر قیاس آرائیاں درست نہیں، سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے نہ تیل دینا بند کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کا مقبوضہ کشمیر کو دیکھنے کا انداز بدل رہا ہے، اب انٹرنیشنل کرائسس مینجمنٹ گروپ بھی مقبوضہ کشمیر میں انڈیجنس ماس ریزیسٹنس موومنٹ کے الفاظ استعمال کررہا ہے۔ بھارت نیا فالس فلیگ آپریشن رچا کر دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ چین بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو غیر قانونی سمجھتا ہے، چینی حکام نے کہا کہ وہ لداخ اور کشمیر پر بھارتی موقف تسلیم نہیں کرتے، پاک چین مذاکرات پر بھارتی موقف بلا جواز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے اور نہ ہی تیل بند کیا ، پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ افغان طالبان سے منگل کو دفترخارجہ میں ملاقات ہوگی، چین کے بھی افغان طالبان سے رابطے ہیں، ہم نے چین سے بھی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کو پاکستان بھجوانے کی درخواست کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو