عرب ممالک، یورپ اور امریکا میں عید

سعودی عرب ، خلیجی ممالک ، انڈونیشیا ، ملائشیا ، یورپ اور امریکا میں عید الاضحی منائی جارہی ہے۔

مسجد الحرام میں نماز عید کی امامت شیخ عبداللہ الجہنی اور مسجد نبوی میں شیخ احمد بن طالب نے کی ، کورونا وائرس کے باعث دونوں مساجد میں لوگوں کی محدود تعداد نماز ادا کرسکی۔

حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 11 اور 12 ذی الحج کی راتیں گزاریں گے، حجاج ہر روز زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔

دبئی، بحرین ، کویت ، عمان اور دیگر ممالک میں بھی نماز عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا گیا، نمازیوں کے درمیان فاصلے اور ماسک کی پابندی کی گئی۔

استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں نماز کا بہت بڑا اجتماع ہوا اور لوگوں نے فاصلے برقرار رکھتے ہوئے نماز ادا کی۔

فلسطین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے جہاں خواتین نے مختلف اقسام کی سوئٹ ڈشز تیار کیں۔

برطانیہ ، یورپ ، امریکا، کینیڈا ، آسٹریلیا ، جاپان ، انڈونیشیا اور ملائشیا میں مسلمان بھی عید الاضحیٰ منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو