سعودی عرب: عید پر 5 دن 24 گھنٹے کرفیو

سعودی عرب نے عید کے پہلے 5 دنوں میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ 23 مئی سے 27 مئی تک کرفیو کا فیصلہ کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

عید کی چھٹیوں تک لوگوں کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک معاشی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی اور وہ ان اوقات میں آزادانہ آجاسکیں گے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ رعایت مکہ المکرمہ کیلئے نہیں ہے، شہر میں مکمل کرفیو برقرار رہے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو