شاہ سلمان کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

84 برس کے شاہ سلمان 2015 سے حکمران ہیں انھیں مثانے میں سوزش کے باعث ریاض کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

سعودی عرب نے شاہ سلیمان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی ہیں البتہ ان کی اچانک بیماری کے باعث عراقی وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا ہے۔ شاہ سلمان تقریبا ڈھائی سال ولی عہد اور 50 برس ریاض کے گورنر رہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت سعودی عرب کے طاقتور ترین شخص ہیں اور انھوں نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

34 برس کے شہزادہ محمد بن سلمان سماجی پابندیوں میں نرمی اور خواتین کو حقوق دینے کے باعث نوجوان سعودی شہریوں میں مقبول ہیں ، انھیں یمن کی مہنگی ترین جنگ اور معروف صحافی جمال خاشقجي  کے قتل کے باعث تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو