سلیم ملک دھمکیوں پر اتر آئے

سلیم ملک دھمکیاں دینے پر اتر آئے، سابق کپتان نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے آئی سی سی جانے کا فیصلہ کرلیا۔

سلیم ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے کرکٹ بورڈ کو کئی دن پہلے خط لکھ تھا ، اب تک جواب نہیں آیا۔ بورڈ سے کہا ہے کہ دوبارہ سوالنامہ بھجوایا جائے ، پی سی بی انصاف نہیں کرے گا تو سب کچھ سامنے لے کر آجاؤں گا۔

سابق بیٹسمین نے شکوہ کیا کہ ان کے بیٹے کو اچھی پرفارمنس کے باوجود سلیکٹ نہیں کیا گیا ، کہہ دیا گیا کہ اس کی عمر زیادہ ہے ، سلیم ملک کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ان کے بیٹے سے زیادتی غلط ہے، وہ اچھا کھلاڑی ہے اور اسے پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہئے۔

سلیم ملک نے این سی اے میں کام کر کے قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں چیف سلیکٹر بننے یا قومی ٹیم کے ساتھ دورے کرنے کا شوق نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو