روس: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

روس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر مشرقی علاقے چھوٹوٹکا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 3 کریو ممبر اور ایک ٹیکنیشن سوار تھا۔

روسی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی دور کرکے ٹیسٹ فلائٹ کی جارہی تھی۔ وزارت دفاع نے حادثے کا سبب تکنیکی خراب کو قرار دیا ہے۔

فوج کی تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ مقام کا دورہ کرکے شواہد جمع کرلئے ہیں۔ گزشتہ منگل کو بھی ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا اور 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ مسلسل دو واقعات کے بعد روس نے تمام ایم آئی 8 گراونڈ کردیئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو