کورونا زندگی تماشا کی ریلیز میں حائل

ہدایات کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کو اسکریننگ کی اجازت مل گئی۔ فلم کی نمائش کورونا وبا کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی ہوسکے گی۔

سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کی نمائش میں حائل ایک رکاوٹ ختم ہوئی تو دوسری کورونا وبا کی صورت میں کھڑی ہوگئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ کمیٹی ارکان سینسر بورڈ کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں، بورڈ کو کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی فلم ریلیز کرنے کی اجازت ہے۔

یہ فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن بعض حلقوں کے شدید اعتراض کی وجہ سے نمائش روکنا پڑگئی تھی، ہدایت کار سرمت کھوسٹ نے بھی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا تھا اور حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو