شہباز جیل جائیں گے،شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں، وہ نئی تھیوری پیش کررہے ہیں کہ بھارت کچھ بھی کرسکتا ہے، وہ مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کو کسی مفاہمتی کردار سے کوئی دلچسپی نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے اور انھیں جیل جانا ہے، ان کی کمپنی کی مشہوری نہیں ہورہی ان کی کمپنی پر ٹھپہ لگ رہا ہے۔

وزیرریلوے نے بتایا کہ نون لیگ کے صدر کے پیچھے پولیس لگی ہے ، جس کے پیچھے پولیس ہو وہ خاک لیڈر ہے، یہ چور سیاستدان ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ حکومت اسٹیل مل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو