اپوزیشن کے ساتھ حکومت بھی ٹارزن کی زد میں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ نیب اب بھی ٹارزن نہ بنا تو اپنی اہمیت کھودے گا۔ عید کے بعد ٹارزن کی واپسی ضرور ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پوچھ گچھ کی ، شہبازشریف نے ہر سوال پر کہا وہ کاغذات لندن بھول آئے ہیں، امید نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو لندن جانے کی اجازت مل سکے گی۔

وزیرریلوے نے دعویٰ کیا کہ نیب عید کے بعد سرکاری اور غیر سرکاری دونوں طرح کے کیسز دیکھے گا، اپوزیشن ہی نہیں حکومتی شخصیات بھی نیب کی زد میں آئیں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شوگر ملز کی فرانزک رپورٹ آتے ہی ایکشن لیں گے،  کارروائی کرنا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ عمران خان نے اس کا وعدہ کیا ہے ، کرائے کے بجلی گھروں سے متعلق انکوائری میں 5 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو