خانپور: شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس خان پور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

شالیمار ایکسپریس جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر مال گاڑی سے ٹکرائی ، حادثے کے باعث ٹرین کا انجن اور مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گرئیں۔

ٹرین کے زخمی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔

ریلوے ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ حادثہ آٹو میٹک کانٹا تبدیل ہونے کے باعث ہوا۔ جمعہ کو شیخوپورہ میں حادثہ ہوا تھا اور مسافر کوسٹر شاہ حسین ایکسپریس کی زد میں آنے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو