شازیہ نے مراد سعید پر ہیڈفون پھینک دیا

وفاقی وزیرمراد سعید نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کا 164 کا اعترافی بیان قومی اسمبلی میں پڑھ کر سنادیا، انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر بلوچ کہتا ہے 2008 سے 2013 تک مختلف ذرائع سے اسلحہ خریدا، پولیس مقابلے،  اغوا برائے تاون ، قتل و غارت گری اور ہڑتالیں کامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کے کہنے پر عمل کیا، بھتہ آصف زرداری اور ان کی بہن کو جاتا تھا، عزیر بلوچ کہتا ہے اس نے قتل کیلئے پولیس انسپکٹرز اور 3 موبائلوں کا استعمال کیا، اغوا کے بعد سر کاٹا اور فٹبال کھیلی، وفاقی وزیر کی گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ سومرو نے مراد سعید کی طرف ہیڈ فون دے مارا جو انھیں نہیں لگا۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان واک آوٹ کرگئے۔

ٹرینڈنگ

مینو