اسکول فیس میں رعایت نہ دینے پر کارروائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے والدین سے کہا کہ وہ اسکولوں کے خلاف شکایات درج کرائیں اور ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ڈی جی پرائیوٹ اسکولز نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ فیسیں کم نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیسوں میں کمی سے متعلق حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

حکومت سندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس جاری کیا تھا گورنر نے اس کی منظوری 15 مئی کو دے دی تھی۔ اس کے تحت نجی اسکول 20 فیصد ٹیوشن فیس کی کٹوتی کے پابند ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو