شہباز شریف، فضل الرحمان تحریک پر متفق

محمد عثمان

مسلم لیگ نون اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

نون لیگ کے صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس دوران اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس اور حکومت مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کی گئی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کے رابطوں کو خوش آئندہ قرار دیا، انھوں نے بتایا کہ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں جماعتیں حکومت مخالف تحریک پر بھی متفق ہیں البتہ اس کا طریقہ کار طے کرنا باقی ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

شہبازشریف بولے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس ضرور ہوگی اور فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو