شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

نون لیگ کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اور اپوزیشن لیڈر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اپوزیشن جماعت نون لیگ کی اعلی قیادت کورونا سے متاثر ہوگئی، شہباز شریف درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے عدالت جانے کے بعد سے بار بار اپنے ٹیسٹ کرارہے تھے ، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہبازشریف نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کینسر کے بھی مریض ہیں اور وہ وبا سے محفوظ رہنے کیلئے بھرپور احتیاط کر رہے تھے۔

نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیرداخلہ احسن اقبال ، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کی والدہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو