شیخ رشید ، شاہد خاقان اور جے پرکاش کو کورونا

وزیرریلوے شیخ رشید، نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انھوں نے خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے۔

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرایا تھا، رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ ہوگئے ہیں، شاہد خاقان عباسی سے چند روز میں ملنے والے افراد بھی اپنا ٹیسٹ کرارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں، انھوں نے جمعہ کو ٹیسٹ کرایا تھا اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

جے پرکاش نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے ، ان سے ہفتہ کی رات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی افراد نے ملاقات کی تھی۔

لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد سے کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، ملک میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو