ٹرینیں چلیں گی ؟ فیصلہ منگل تک متوقع

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مراد علی شاہ نہیں وزیراعظم کے ماتحت ہیں، وہ خود ٹرین چلانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں لیکن عمران خان کے فیصلے کا انتظار ہے۔

وزیر ریلوے نے راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم سے منگل تک ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرنے کی اپیل کردی، انھوں نے کہا کہ یقین تھا آج ٹرینیں چلانے کی اجازت مل جائے گی، اگر 15 ٹرینیں تاخیر سے چلیں تو لوگ چھتوں پر سفر کریں گے، رش ہوا تو کہا جائے گا شیخ رشید نے کورونا پھیلا دیا اور وہ ایس او پیز کے بغیر ٹرینیں نہیں چلائیں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرینیں چلیں گی۔ سندھ کو سمجھ آجائے گی لیکن دیر سے آئے گی۔ بدھ کو ٹرین چلانے کی اجازت نہ ملی تو لوگوں کو کرائے کے 23 اعشاریہ 2 کروڑ روپے واپس کردیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کو پر لگ گئے ہیں، وہ کسی صوبے کے ماتحت نہیں، مراد علی شاہ سے فون پر بات ہوسکتی لیکن ریلوے ان کے ماتحت نہیں، وزیرریلوے نے بتایا کہ وہ کوئی تھکے ہوئے وزیر نہیں اور ان کے رنگ پسٹن بیٹھے نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو