وزیراعلیٰ سے تفتیش، سوال بھیجے جانے کا امکان

قومی احتساب بیورو کے حکام نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایک گھنٹے تک تفتیش کی ہے اور امکان ہے کہ انھیں جلد سوالنامہ بھی بھیج دیا جائے گا۔

مراد علی شاہ بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے ، وزیراعلی کی نیب اولڈ ہیڈکوارٹر آمد کے موقع پر کئی پارٹی رہنما بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ کو سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے اور سندھ روشن پروگرام کیس میں مبینہ کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

پیشی کے بعد مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان سے سولر اسکیم کے بارے میں سوال کیا گیا ، پوچھا گیا کہ سولر اسکیم بجٹ میں نہیں تھی تو بعد میں منظوری کیوں دی ؟ وزیراعلی نے کہا کہ بجٹ میں شامل نہ ہونے والی اسکیم کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے، سولر اسکیم کی منظوری آئین اور قانون کے مطابق دی۔ نیب حکام نے سوالنامہ دینے کا کہا ہے۔

کورونا سے متعلق سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ حکومت سے مکس پیغامات عوام تک گئے ، عوام تک ایک پیغام جانا چاہئے کہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ، وزیراعظم کو پورے ملک اور انسانی جانوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

ٹرینڈنگ

مینو