صدی میں اتنی بارش نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں اس سال جتنی بارش ہوئی اتنی 100 سال میں نہیں ہوئی تھی۔

مراد علی شاہ ملیر کے ماروی گوٹھ پہنچے جہاں انھیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھوئی گوٹھ اور حسن پنہور گوٹھ سے لوگوں کا انخلا ہوچکا ہے، انھیں مدینہ ٹاون، یار محمد گوٹھ، ملیر ندی اور سکھر نالہ سے متعلق آگاہ کیا گیا،  وزیراعلی نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو فوری نکالنے اور خوراک پہنچانے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ گھارو بھی گئے، انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بارش سے نقصان ضرور ہوا لیکن حکومتی نمائندے موجود رہے، وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ 100 سال میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔

وزیراعلی نے آفت زدہ قرار دینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کی ہدایت کی، کراچی میں 25 اگست کی بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب آئے اور حادثات میں 4 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی اور مختلف شہروں میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو