سندھ: آن لائن کلاسز کا نوٹی فکیشن

سندھ میں سرکاری درسگاہوں کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یونیسیف اور مائیکرو سافٹ کی مدد سے چھٹی تا 12 جماعت تک آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا، اساتذہ کو تربیت دی جائے گی اور آن لائن سیشن کیلئے آئی ٹی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ 17 جون تک اساتذہ اور طلبا کا ڈیٹا فراہم کردیا جائے۔

کورونا کی وجہ سے ملک میں درس گاہیں 2 ماہ سے بند ہیں اور طلبا کو امتحان لئے بغیر اگلی کلاسز میں ترقی دینے کا اعلان بھی کیاجاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو