سندھ: نماز عید کیلئے 20 ایس او پیز جاری

سندھ حکومت نے نماز عید کیلئے 20 ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ نماز عید کے مقامات کی پہلے سے نشاندہی کرلی جائے۔ بڑی مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی اور نماز کا اہتمام کھلے مقام پر بھی کیا جاسکے گا۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ 20 ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں ، اگر کسی مقام پر نمازیوں کی تعداد زیادہ ہو تو وہاں ایک سے زائد بار نماز ادا کی جائے۔ اعلی پولیس حکام کو سخت سیکیورٹی انتظامات کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

سندھ میں 2 ماہ بعد پہلی بار جمعۃ الوداع کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور مساجد میں ایس او پیز کے تحت نماز کے اجتماعات کی اجازت دی گئی۔ اس سے پہلے دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو