سندھ : زیادہ سخت لاک ڈاؤن کی وارننگ

سندھ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پہلے سے زیادہ سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے بیان میں کہا کہ شہریوں کی بڑی تعداد ایس او پیر پر عمل نہیں کر رہی، کورونا کی تباہ کارویوں سے بچنے کا واحد اور موثر طریقہ احتیاط ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہر بازار ، شاپنگ مال اور کاروباری مراکز میں بے احتیاطی کی جارہی ہے، تاجر برادری نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی اب لگتا ہے وہ یقین دہانیاں صرف پابندیاں ختم کرانے کیلئے تھیں۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششیں عوام کی مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتیں، انھوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایڈونچر سے باز رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے وارننگ دی کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت پہلے سے زیادہ سخت لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائے گی جس کا نفاذ غیرمعینہ مدت تک ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو