سندھ : مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی

فیض کوثر

سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی۔

وزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعلی کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں مویشی منڈیاں ایس او پیز کے تحت لگائی جائیں گی، جانوروں کی خریداری کیلئے بچوں کو منڈی نہیں لے جایا جاسکے گا۔ مراد علی شاہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بلاوجہ مویشی منڈیوں میں نہ جائیں۔

حکومتی فیصلے کے مطابق رہائشی علاقوں میں منڈیاں نہیں لگانے دی جائیں گی اور جانور بیچنے پر پابندی ہوگی، وزیراعلی سندھ نے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈی کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل کا پابند بنایا جائے گا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر قربانی کیلئے یوسیز کی سطح پر مقامات مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو