افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری

اعجاز امتیاز

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری بلدیات افتخار شلوانی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق افتخار شلوانی کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن تعیناتی کا نوٹی فکیشن بہت جلد جاری کردیا جائے گا۔

افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں ، وہ محکمہ قانون اور محکمہ صحت کے سیکریٹری، کمشنر کراچی، وفاقی وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری فرائض انجام دے چکے ہیں۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے افتخار شلوانی نے لیاقت میڈیکل کالج جامشورو سے ایم بی بی ایس کیا تھا ، انہوں نے 1993 میں سول سروس کا امتحان پاس کر کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ جوائن کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو