اسٹیل مل ملازمین سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین ادارے سے نکالے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ عدالت نے درخوست منظور کرلی۔

پاکستان اسٹیل کے 9 ہزار 350 ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، عدالت کا 2 رکنی بنچ پیر کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے 9 ہزار ایک سو ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دی تھی، اس پیکج کے تحت ملازمین کو تقریبا 23 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

وزارت صنعت و پیداوار نے ملازمین کو تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے، حکام نے تحریری جواب میں کہا کہ رقوم کی ادائیگی عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پاکستان اسٹیل کو چلانے کیلئے اب تک 5 بار بیل آوٹ پیکجز دیئے گئے ، حکومت تنخواہوں کے 33 کروڑ 50 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرتی ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل نے جون 2015 میں کمرشل آپریشن بند کیا تھا اور 14 ہزار 753 ملازمین سے متعلق منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو