سندھ: سیکنڈری کلاسز کا آغاز28ستمبر سے ہوگا

سندھ حکومت نے اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ  سعید غنی نے 28 ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سعید غنی نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا کیسز 2 اعشاریہ 4 فیصد بڑھ گئے ہیں ، اس صورتحال میں 21 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے گی کہ کس طرح ایس او پیز پر بہتر طریقے سے عمل کرایا جاسکتا ہے ، اسکولوں کی انتظامیہ لاپرواہی کرے گی تو کارروائی ہوگی۔

سعید غنی کے مطابق سندھ حکومت نے تمام اساتذہ کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے اور  نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے مفت ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو