سندھ میں ریکارڈ 31 اموات، کراچی ہاٹ اسپاٹ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 31 مریض جاں بحق ہوگئے۔ یہ 24 گھنٹے کے دوران اب تک سب سے زیادہ اموات ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ 804 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، ابتک صوبے میں 427 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

کراچی صوبے میں سب سے متاثرہ شہر ہے اور 804 نئے کیسز میں سے 597 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی میں  79، ملیر میں 68 اور غربی میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورنگی میں 140، ضلع شرقی میں 132 اور جنوبی میں 117 نئے کیسز سامنے آئے۔

متاثرہ شہروں میں حیدرآباد کا دوسرا نمبر ہے جہاں 37 کیسز رپورٹ ہوئے ، گھوٹکی میں 24، لاڑکانہ 23، جیکب آباد اور جامشورو 10 ، 10 ، شکارپور اور بدین 7 ، 7 ، دادو 4 ، عمر کوٹ 3، سانگھڑ 2، کشمور ، خیرپور ، مٹیاری ، نوابشاہ اور ٹندو الہیار میں ایک ایک کیسز سامنے آیا۔ صوبے میں زیرعلاج 12 ہزار 936 مریضوں میں سے 308 کی حالت تشویشناک ہے اور 52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو