سندھ : فیل بھی پاس،12ویں تک کے طلبا پروموٹ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحان نہیں ہوں گے، طلبا کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا۔ 

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نویں سے 12 ویں تک کے تمام پرچے نہیں ہوں گے، طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرتے ہوئے 3 فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔ جو طالب علم گزشتہ سال کسی پرچے میں فیل تھا اسے پاسنگ مارکس مل جائیں گے۔ ایسے طلبا جو ہر صورت امتحان دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان لینے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

اس سے پہلے وزیرتعلیم سندھ اعلان کرچکے ہیں کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو پچھلے سال کی کارکردگی دیکھ کر پروموٹ کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث آن لائن کلاسز کی پلاننگ کر رکھی ہے ، اس سلسلے میں سسٹم بنایا جارہا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو