سندھ: 8ویں تک کے طلبا پروموٹ

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یکم جون کو اسکول نہیں کھلیں گے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت کراچی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، بعد میں وزیرتعلیم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو پچھلے سال کی کارکردگی دیکھ کر پروموٹ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ نویں سے 12 ویں تک کے طلبا کو بغیر امتحان پاس کرنا مشکل ہے ، اس کیلئے آرڈیننس لانا پڑے گا اور اس بارے میں فیصلہ جلد ہوگا۔

سعید غنی نے طویل عرصے تک اسکول نہ کھلنے کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ درس گاہیں مستقل بنیادوں پر بند نہیں کی جاسکتیں ، کئی اسکول آن لائن پڑھاسکتے ہیں، سرکاری اسکولوں اور کالجز کی آن لائن کلاسز کے انعقاد میں مشکلات ہیں ، اس سلسلے میں ایک نظام بنایا جارہا ہے جس کا اعلان جلد ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو