سنگاپور کا شہری چینی ایجنٹ نکلا، امریکا

امریکا نے چین کے خلاف اقدامات تیز کردیئے، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں سنگاپور کے شہری نے چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ جون وی ییو نے وفاقی عدالت میں چینی حکومت کیلئے 2015 سے 2019 تک غیرقانونی ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کا اعتراف کیا۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اعلیٰ سطح سکیورٹی کلیئرینس رکھنے والے امریکیوں کو تلاش کرتے اور ان سے جعلی کلائنٹس کیلئے رپورٹ لکھوایا کرتے تھے۔

ان کے علاوہ کیلی فورنیا میں جوان تانگ نامی 37 برس کی خاتون کو حراست میں لیا گیا ، جوان تانگ پر چینی فوج میں خدمات انجام دینے سے متعلق غلط بیانی کرنے پر ویزا فراڈ کا الزام ہے ، یہ امریکا میں چوتھی چینی شہری ہیں جنھیں گرفتار کیا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو