اسکیٹ بورڈر بچے کا ریکارڈ ، ویڈیو دیکھیں

برازیل کے 11 سالہ اسکیٹ بورڈر نے ریکارڈ قائم کرکے دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے۔

گوئی کھورے پہلا اسکیٹ بورڈر ہے جس نے ورٹیکل ریمپ پر 1080 ڈگری ٹرن لیا اور فضا میں 3 بار گھوم کر لینڈ کیا۔ یہ ایسا کھیل ہے جس میں ذرا سی غلطی ہڈی پسلی ایک کردیتی ہے، آئیں اس کمسن کے ریکارڈ کی ویڈیو دیکھیں۔

2 دہائی پہلے ٹونی ہاک نے ریکارڈ بنایا تھا تاہم انھوں نے 900 ڈگری کا ٹرن لیا تھا۔ آئیں اب ان کی ویڈیو بھی دیکھ لیں۔

کھورے کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اسکول بند ہوگئے تھے ، اسی لئے کھیل کو زیادہ وقت دینا ممکن ہوا اور ریکارڈ بن گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو