ٹیلی فون کالز لیک کردوں گا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ انھیں فخر ہے وہ پاک فوج کے ترجمان ہیں را کے ایجنٹ نہیں، نوازشریف نے جو تقریر کی وہ مودی اور جندل کی تھی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو حکومت سے نکالنے والی مریم نواز ہیں، مریم نواز نے پہلے بھی نوازشریف کو مروایا اب بھی مروائیں گی، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے برے دن آگئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تو عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، ٹیلی فون ڈیٹا آوٹ کردیا تو قیامت آجائے گی، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ بعض اوقات باہر انتظار کرتے رہتے ہیں کیونکہ اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات طویل ہوجاتی ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نہ استعفے دے گی نہ دھرنا، عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں لائی جائے گی۔ چور اور ڈاکوؤں نے ملک لوٹا یہ سب جیل میں جائیں گے۔

شیخ رشید کچھ روز پہلے بھی کہہ چکے ہیں عکسری قیادت سے ملاقات میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق ، اے این پی اور جے یو آئی کے رہنما بھی شریک تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو