سندھ: گلیوں میں جانور ذبح کرنے پر پابندی

سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس بار گلیوں میں جانور ذبح کرنے پر پابندی ہے۔

گلیوں میں جانور لا کر باندھنے والوں کو سندھ حکومت نے خبردار کردیا، صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا ہے کہ شہر میں وبائی امراض پھیلنے سے روکنے کیلئے گلی محلوں میں قربانی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ جہاں اجتماعی قربانی ہوگی وہاں سے بھی آلائشیں اٹھا کر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق حکومت نے ایک ملین ٹن سے زائد آلائشیں اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، وزیراعلی ہاوس میں اجلاس کے دوران آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔

سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے آلائشیں جمع کرانے کیلئے کراچی میں 67 کلیکشن پوائنٹس بنادیئے ہیں۔

ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے مختلف علاقوں میں مقیم افراد کی سہولت کیلئے فون نمبر بھی جاری کئے ہیں جہاں شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو