ملک بھر میں کاروبار کا 2 ماہ بعد آغاز

ملک بھر میں تقریبا 2 ماہ سے بند دکانیں اور چھوٹے کاروبار کھل گئے۔

سندھ میں روزانہ صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک دکانیں اور چھوٹی مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ، لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد کاروباری مراکز پہنچ گئی، ایس او پیز پر کہیں عمل کیا جارہا ہے اور کہیں لوگوں نے ماسک اور سینی ٹائزر سے متعلق ہدایات نظر انداز کردی ہیں۔ حکومت واضح کرچکی ہے کہ ایس او پیرز پر عمل نہ کرنے والی دکانیں سیل کردی جائیں گی۔ صوبے میں جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوا کرے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی کاروبار کا آغاز ہوگیا، پنڈی میں شہریوں کی اکثریت نے ایس او پیز کو نظر انداز کردیا، بیشتر دکانداروں نے کاروبار کرنے کیلئے ماسک لگائے لیکن عوام نے یہ زحمت بھی گنوارا نہ کی۔

لاہور کی کئی مارکیٹس میں عوام کا ہجوم دیکھ کر ایسا لگا جیسے کورونا وبا ختم ہونے پر لاک ڈاون نرم کیا گیا ہو۔

پشاور کی اس شاہراہ پر صرف ماسک بیچنے والا ماسک لگائے نظر آیا اور دیگر افراد بے فکر۔ خیبرپختونخوا میں 4 دن کاروبار کی اجازت دی گئی ہے ، دکانیں کھلنے پر لوگوں نے عید جیسی خوشی منائی اور گلے مل مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ کوئٹہ میں بھی کاروبار کا آغاز ہوا البتہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو