اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ درست، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں ان کی ٹیم سرفہرست ہے، انھیں فخر ہے کہ کورونا سے پیدا بحرانی کیفیت میں وطن عزیز کو پیہم درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر کام آئی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بلوم برگ کا مضمون شیئر کیا جس کی سرخی اسمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہے، مضمون میں جرمنی ، پرتگال اور اٹلی سمیت کئی ممالک کی صورتحال پر بات کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے کی اپنی حکمت عملی پر فخر کا اظہار کیا۔

ملک میں کورونا وائرس 4 ہزار ایک سو سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے ، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے اور ٹیسٹنگ صلاحیت میں کمی کے باوجود روزانہ تقریبا 4 ہزار کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ اس صورتحال میں وبا پر کنٹرول کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو