پنجاب: دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج

ذوھیب شبیر، فروہ شمشاد

کورونا کیسز میں کمی کے باوجود پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ، پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں دکانیں کھولنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ کاروباری مراکز سیل کردیئے گئے۔

عید الاضحی کے دنوں میں کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کیلئے پنجاب میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے، تاجروں نے گزشتہ روز ہی 5 اگست تک مارکیٹس بند کرنے کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا تھا۔

لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے مارکیٹس کھلیں تو پولیس پہنچ گئی اور دکانیں بند کرادی گئیں، اس پر تاجر برادری نے احتجاج کیا۔

سیالکوٹ:دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج

سیالکوٹ:دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج

Posted by Zabar News on Tuesday, July 28, 2020

سیالکوٹ: دکانیں کھولیں گے، تاجر رہنماؤں کا اعلان

سیالکوٹ: دکانیں کھولیں گے، تاجر رہنماؤں کا اعلان

Posted by Zabar News on Tuesday, July 28, 2020

صوبے میں بیشتر دکانیں بند ہیں لیکن کئی شہروں میں پولیس آتے ہی کاروبار بند اور اہلکاروں کے جاتے ہی کاروبار شروع کیا جاتا رہا۔

پولیس نے آنکھ مچولی کھیلنے والے تاجروں کے خلاف ایکشن کیا ، کئی افراد گرفتار کرلئے اور دکانیں سیل کردیں، لاہور میں انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری نعیم میر نے پریس کانفرنس کی ، انھوں نے لاک ڈاؤن کو ناقابل قبول قرا ردیا اور تاجروں سے کہا کہ وہ دکانیں کھول لیں۔

ٹرینڈنگ

مینو