عظیم ٹرمپ کے میم، ویڈیو دیکھیں، انجوائے کریں

نیوز ڈیسک

امریکا کے صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے روزانہ کلوروکوئن استعمال کر رہے ہیں، اس پر سوشل میڈیا کے کلاکاروں نے ادھم مچا دیا ہے۔ ایک صارف نے تصویر لگائی اور ساتھ ہی تمسخر اڑایا کہ صدر ٹرمپ نے کلوروکوئن کی کچھ زیادہ ہی مقدار لے لی ، نتیجے میں وہ گرین میوٹنٹ بن گئے۔ دیگر صارفین نے دلچسپ مشورے بھی دے ڈالے۔ 

کسی شوخ نے صدر ٹرمپ پر کلوروکوئن کے اثرات دکھانے کیلئے یہ تصویر شیئر کی اور سوال داغا دوا کیسا کام دکھا رہی ہے ؟

ایک ٹوئٹر صارف نے امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ وہ کلوروکوئن کی تھوڑی زیادہ مقدار لیں ، کے ایف سی کے ساتھ کم سے کم ایک بوتل روز استعمال کریں ، جلد ہمیں آپ کو افق کے اس پار دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ایک اور من چلے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرگ ڈیلر سے کلوروکوئن خریدتے اور نوٹ تھماتے دکھایا ہے۔ پس منظر میں کووڈ نائنٹن بھی لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹورانٹو اسٹار کے ایوارڈ یافتہ کارٹونسٹ تھیو موداکس نے اخبار کیلئے تیار کیا گیا کارٹون ٹویٹ کیا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کلورو کوئن لیں یا بلیچ پئیں دونوں چیزیں کام کرتی ہیں لیکن آپ کو صحت مند کرنے کیلئے نہیں احمق بنانے کیلئے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے صدر ٹرمپ کو ڈاکٹروں کا کوٹ پہننے اور ہاتھ میں دوائیاں سنبھالے ہوئے دکھایا، اس پر کیپشن جڑدیا نیم حکیم جو صرف احمقوں سے بات کرسکتا ہے۔

امریکی اخبار نیویارکر نے صدر ٹرمپ کا ایسا کارٹون بنایا جس میں وہ مائیکرواسکوپ کے ذریعے کورونا وائرس دیکھنے کے بجائے اس کی آوازیں سننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک صارف دور کی کوڑی لایا اور بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کلوروکوئن کا شوشہ اس لئے چھوڑا ہے تاکہ کورونا وبا کے بعد پیدا اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ بضد ہیں کہ کلوروکوئن دوا کورونا وائرس کے خلاف موثر ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین نے قریب المرگ افراد کو دوا دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کورونا مریضوں پر اس کا اثر نہیں ہوتا۔

صدر ٹرمپ کے کہنے پر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کلوروکوئن کو ہنگامی حالت میں شرائط کے ساتھ استعمال کرنے کی پہلے اجازت دے دی تھی تاہم اب اس نے بھی کلوروکوئن کے سائیڈ افیکٹس سے خبردار کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو