لاہور : مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان

اسرار خان

پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مختلف علاقوں میں 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیرصحت یاسمین راشد نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کو آج رات 12 بجے کے بعد بند کردیا جائے گا۔ اب ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ جو علاقے بند کئے جارہے ہیں ان میں شاہدرہ ، شاد باغ ، والڈ سٹی ، ہربنس پورہ، کینٹ ، گلبرگ ، نشتر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاون میں کچھ سوسائٹیز شامل ہیں، ان علاقؤں میں کھانے پینے اور فارمیسی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ جوہر ٹاؤن میں 388 اور واپڈا ٹاون میں 200 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں، دیگر علاقوں میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو