پنجاب: ٹرانسپورٹرز نے ایس او پیز مسترد کردیئے

پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز ناقابل قبول قرار دے کر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہا کہ نئے ایس او پیز دیئے جائیں، مذاکرات میں طے کئے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے اور اب بتایا کچھ اور جارہا ہے، اس صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کرائے 15 فیصد کم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ حکومت نے 20 فیصد کا اعلان کیا جسے تسلیم کرلیا گیا، اب حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بسیں 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی، یہ حکم قابل قبول نہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے مسافروں کے سفر پر پابندی لگائی جارہی ہے، حکومت کو سوچنا چاہئے کہ بے شمار ڈرائیور 50 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو