شرح سود مزید ایک فیصد کم

بینکوں سے قرض لینے والوں کیلئے ایک بار پھر اچھی خبر آگئی ، مرکزی بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود مزید ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کردی گئی ، 2ماہ میں شرح سود 5 اعشاریہ 25 فیصد کم کی جاچکی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق کورونا وبا کے بعد بگڑتی معاشی صورتحال مانیٹری پالیسی کیلئے چیلنج ہے۔ شرح سود میں کمی معاشی سست روی ختم نہیں کرسکتی البتہ رقم کی قلت کا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کا دباؤ کم ہوا ، اس مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی اور اگلے مالی سال یہ شرح 7 سے 9 فیصد متوقع ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو