مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی

بینکوں سے قرض لینے والوں کیلئے ایک بار پھر اچھی خبر آگئی، مرکزی بینک نے شرح سود مزید ایک فیصد کم کردی۔

اسٹیٹ بینک نے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں کمی کردی گئی جو اب 7 فیصد ہوگئی۔ کورونا وبا پھیلنے کے بعد 3 ماہ کے دوران شرح سود میں پانچویں بار کمی کی گئی ہے۔

ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 100بیسس پوائنٹس کمی کی گئی، وسط مارچ سے ابتک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کمی آچکی ہے، مرکزی بینک کے مطابق کورونا وبا کے باعث معاشی سست روی برقرار ہے اور شرح نمو میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق عمومی مہنگائی مئی میں مزید کم ہو کر 8.2 فیصد ہوگئی، مہنگائی میں کمی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث ہوئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو