بدھا کا مجسمہ توڑنے پر 4 افراد گرفتار،ویڈیو

خوشحال خان

مردان کے علاقے تخت بھائی میں کھدائی کے دوران ملنے والا بدھا کا مجسمہ توڑنے کی شکایات پر پولیس حرکت میں آگئی۔

نمائندہ زبرنیوز کے مطابق تخت بھائی  میں کھدائی کے دوران نایاب مجسمہ برآمد ہوا تھا، لوگوں نے مقامی مولوی کی ہدایت پر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔ علاقے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ مولوی صاحب نے کہا تھا مجسمہ نہیں توڑو گے تو نکاح ٹوٹ جائے گا۔

درست حالت میں برآمد کیا گیا مجسمہ توڑتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی گئی تھی جو زبرنیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

مردان پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ٹھیکدار قمر زمان، امجد، علیم اور سلیمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

واپس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو