شوگر کمیشن کی رپورٹ چیلنج، سماعت آج

شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

ایسوسی ایشن نے انکوائری رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ کے تشکیل کردہ کمیشن نے تحقیقات کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، چینی کی قیمتوں میں اضافے اور بحراں کی تحقیقاتی رپورٹ میں مل مالکان کو ذمے دار قرار دیا گیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے درخواست کی کہ 21 مئی کو جاری رپورٹ کالعدم قرار دی جائے اور 7 جون کو وزیراعظم کی جانب سے جاری کارروائی کا حکم معطل کیا جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت ، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ، چینی کمیشن ، ایف آئی کے سربراہ اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہیٰ، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار قرار دیئے گئے تھے۔ حکومت نے رپورٹ کی روشنی میں 29 ارب روپے سبڈی کا معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو