شوگرملز کے خلاف کارروائی کی اجازت

محمد عثمان

بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج کردیا اور کہا کہ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

سپریم کورٹ نے سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹس کو معاملے پر فیصلے کیلئے 3 ہفتے کا وقت دیا اور یہ بھی کہا کہ حکومت شوگر ملز مالکان کے خلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرے۔

عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداروں کو بیان بازی نہ کرنے کا حکم دیا اور سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

ٹرینڈنگ

مینو