جسٹس عیسیٰ کو دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

وڈیو میں اعلی عدلیہ اور ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی، سپریم کورٹ اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، سماعت کل صبح کورٹ نمبر ون میں ہوگی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک درخواست دی تھی ، اس میں کہا گیا تھا کہ ان کے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو