سشانت سنگھ کیس: دپیکا، سارہ کے فون ضبط

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے سلسلے میں منشیات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکارہ دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان اور شردھا کپور سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

سشانت سنگھ کی خودکشی کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا ، این سی بی کی تحقیقاتی ٹیم نے الجھی گتھی سلجھانے کیلئے 3 نامور اداکاراؤں کو ممبئی میں تفتیش کیلئے طلب کیا۔

سارہ علی خان، شردھا کپور اور دپیکا پڈوکون سے تقریبا 6 گھنٹے پوچھ گچھ جاری رہی۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران نے ڈپیکا پڈوکون ، سارا علی خان اور دیگر کے موبائل فون قبضے میں لے لئے ہیں۔ تمام موبائل فون فارنزک تجزیئے کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

دپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش سے جمعہ کو پوچھ گچھ کی گئی تھی اور آج دوبارہ 4 گھنٹے تفتیش کی گئی۔

34 برس کے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے،  ورثا نے ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو خودکشی کا ذمے دار قرار دیا اور مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں سشانت سنگھ کی خودکشی کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو دینے کا حکم دیاتھا۔ ریا چکرورتی الزامات کو مسترد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو