سشانت کی موت: ریحا چکربورتی سے پوچھ گچھ

بھارتی پولیس سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے اور اب ان کی دوست ریحا چکربورتی کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے تحقیقات کے دوران ادکارہ ریحا چکربورتی سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا، پولیس اب تک سشانت کے دوستوں ، اہلخانہ ، ساتھیوں اور ملازمین سمیت 10 افراد کے بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سشانت کے قریب رہنے والے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی، سشانت کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ انتہائی اقدام کے اسباب سے واقف نہیں۔

سشانت سنگھ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے ، ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، حکومت نے پیشہ وارانہ رقابت کے باعث انتہائی اقدام کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈپریشن کی وجوہات جاننے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو